نیب راولپنڈی نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ذریعے فراڈ کرنے والوں سے اب تک کی سب سے بڑی ریکوری

راولپنڈی ۔ نیب راولپنڈی نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ذریعے فراڈ کرنے والوں سے اب تک کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے۔فلم اسٹار لکی علی نے پلی بارگین کرکے ایک ارب 95 کروڑ روپے واپس کردیئے۔

 

رہائشی اسکیموں کے نام پر جعل سازی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ نیب راولپنڈی کو فراڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائی کے دوران اہم کامیابی مل گئی۔

 

فلم اسٹارلکی علی نے دھوکہ دہی کےذریعےعوام کوچونا لگانے کا اعتراف کرلیا اور نیب سے پلی بارگین کرلی۔ انھوں نے نیب کوایک ارب 95 کروڑ روپےبھی واپس کردیئے۔

 

 

قومی احتساب بیورو کےمطابق لکی علی نے11جعلی رہائشی اسکیموں کے نام پر9 ہزار لوگوں کو لوٹا۔ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ریکارڑ میں لکی علی کی ایک بھی ہاؤسنگ سوسائٹی رجسٹرڈ نہیں۔ فلم اسٹار مختلف ناموں سے ہاؤسنگ سوسائیٹیز کی تشہیر کرکے سادہ لوح عوام سے رقم بٹورتے رہے۔

 

نیب حکام نے کہا ہے کہ لکی علی سے ریکور کی گئی رقم متاثرین کو واپس کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment