گھوٹکی میں رینجر کی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 3 شہید

ویب ڈیسک ۔ صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں رینجرز کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق  گھوٹکی شہر  میں  دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں  رینجرز کے 2 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ ڈی ایس پی گھوٹکی حافظ قادر کے مطابق رینجرز اہلکار گھوٹا مارکیٹ کے قریب گوشت خرید رہے تھے کہ اچانک ان کی موبائل کے قریب دھماکہ ہوگیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ  ابتدائی طور پر دھماکہ پلانٹڈ ہے جس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 

دھماکے سے 2 رینجرز اہلکار ظہور اور فیاض شہید ہوگئے جبکہ ایک ریلوے کا سابق ملازم غلام مصطفی بھی شہید گیا۔

 

ذرائع کے مطابق دھماکے میں رینجرز اہلکار امتیاز اور شہری شمن کھوسو زخمی بھی ہوئے جنہیں تحصیل اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے جہاں ان کی حالت خطر ے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

 

ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں رینجرزکی گاڑی کے دھماکے پر  آئی جی پولیس کو فوری انکوائری کی ہدایت کردی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment