جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس خارج ہونے کے فیصلے بارے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم سے قانونی ٹیم نے ایک اہم ملاقات کی جس میں ریفرنس خارج ہونے کے فیصلہ پر مشاورت اور بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

 

ادھر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیس میں حکومت کی نمائندگی کرنے والے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ یہ معاملہ کسی کی جیت یا ہار کا نہیں، کیس میں بہت سی چیزیں طے ہونا تھیں۔ وہ فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔

 

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ دس رکنی بنچ نے صدارتی ریفرنس سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment