کل سے ملکی فضائی حدود کو جزوی طور پر کھول دیا جائیگا:وزیر اعظم

ویب ڈیسک ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کل سے جزوی طور پر بین الاقوامی پروازوں کی فضائی حدود کھول دی جائیگی۔ویب ڈیسک ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کل سے جزوی طور پر بین الاقوامی پروازوں کی فضائی حدود کھول دی جائیگی۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے کل فضائی حدود جزوی طور پرکھولی جائے گی، یہ اقدام خصوصی طورپر ہمارے تارکین ِ وطن محنت کشوں کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ تارکین ِ وطن پاکستانیوں کو حکومت ہر طرح کی سہولت فراہم کرےگی، فضائی آپریشن بیرون ملک کام کرنے والوں کے لئے معاون ہوگا۔

ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا واپسی پر خیر مقدم کرتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک دوسرے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں بحران پیدا کرنے والے مافیا انسانوں کو کسی صورت بھی نہیں چھوڑا جائیگا، ہمیں ہر قسم کے مافیاکا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں بے نقاب کرنا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا قوم سے سچ کا وعدہ کیا، کچھ بھی نہیں چھپایا جائے گا، سچ سامنے لانے کا وعدہ پورا کرتے ہوئے حقائق سامنے لائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment