ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، تیرہ سالہ لڑکی شہید

اسلام آباد: بھارتی افواج نے حسب معمول ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

 

بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں سے مینسر گاوں کی 13 سالہ اقراء شبیر شہید ہوگئی جبکہ بھارتی فائرنگ سے اقراء کی والدہ اور ایک 12 سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگئے،۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی اور موثر انداز میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر پاکستانی فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ بھی کیا تھا، فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق اس موقعے پر آرمی چیف کو انڈین آرمی کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی اور پاکستانی فوج کی جوابی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment