شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کاحملہ، دو جوان شہید

ویب ڈیسک ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے گڑیوم میں دہشتگردوں کی سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ سے کیپٹن صبیح اور سپاہی نوید شہید ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہی شدید زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی پناہ گاہ کا صفایا کر دیا گیا ہے، دہشتگردوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گھڑیال کے قریب سکیورٹی فروسز کی پٹرولنگ پارٹی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد بھی مارا گیا ہے۔

اس سے قبل 26 اپریل کو شمالی وزیرستانمیں آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں برس 13 اپریل کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment