یوٹیلٹی اسٹورز نے جہانگیر ترین کی شوگر ملوں سے چینی اٹھانے کا عمل شروع کر دیا ۔

ویب ڈیسک ۔ یوٹیلٹی اسٹورز نے جہانگیر ترین کی شوگر ملوں سے چینی اٹھانے کا عمل شروع کر دیا ۔

اطلاعات کے مطابق جہانگیر ترین کی شوگر مل سے 3 ہزار 500 میٹرک ٹن چینی اٹھانے کیلئے پرچیز آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں، چینی اٹھانے کے بعد اسٹورز پر دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق چند روز میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قلت کو مکمل دور کرلیا جائے گا، کارپوریشن کی جہانگیر ترین کی شوگر ملوں کے پاس 14 ہزار ٹن چینی موجود ہے، باقی ماندہ چینی اٹھانے کیلئے مذید پر چیز آرڈر جاری کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سے 20 ہزار ٹن چینی 67 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی ہے اور ڈھائی ماہ سے زائد کے عرصے میں صرف 6 ہزار ٹن چینی ہی اٹھائی جاسکی ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment