چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی لاہور آمد، بریگیڈیئر حسن افضال کے خاندان سے اظہار تعزیت کی

ویب ڈیسک ۔ چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اتوار کو کرونا وائرس سے انتقال کرنے والے بریگیڈیئر حسن افضال کے گھر گئے اور ان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سینیٹرز چیف وہپ سجاد حسین طوری، منظور کاکڑ، سرفراز بگٹی، شاہ زیب درانی، مرزا محمد آفریدی، اشوک کمار ، نصیب اللہ بازئی ، انوارالحق کاکڑ، چئرمین سینیٹ کے پرنسپل سیکرٹری حماد مری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بلوچستان عوامی پارٹی اسلام آباد کے صدر عبد القادر بھی چئرمین کے ہمراہ تھے۔

چئیرمن سینیٹ نے دعا کی اللہٴْ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ بریگیڈئیر حسن افضال ایک فرض شناس افسر تھے۔ اللہ تعالی سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یاد رہے بلوچستان میں آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر حسن افضال کی کرونا کی وجہ سے موت واقع ہوئی تھی ، ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ سی ایم ایچ کوئٹہ میں زیر علاج تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment