سندھ میں کرونا مریضوں کی ریکوری 49 فیصد سے بڑھ کر 49.6 فیصد تک پہنچ گئی، سندھ حکومت

اسلام آباد ۔ سندھ میں کرونا مریضوں کی ریکوری 49 فیصد سے بڑھ کر 49.6 فیصد تک پہنچ گئی، سندھ حکومت نے کرونا وائرس از خود نوٹس کیس میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ میں 7 جون تک کل 3 لاکھ 29 ہزار 443 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے جبکہ آئیسولیشن سینٹرز میں 11680 اور آئی سی یوز میں 332 بیڈز دستیاب ہیں۔

سندھ حکومت کی رپورٹ کے مطابق سینٹری ورکرز کو حفاظتی طبی سامان مہیا کیا جارہا ہے، سینٹری ورکرز کی تنخواہیں ایک ہفتے میں ادا کر دی جائیں گی۔ سینٹری ورکرز کو پی پی ایز کی مسلسل فراہمی کیلئے بجٹ میں فنڈ مختص کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ سینٹری ورکرز سے متعلق قانون سازی بھی کی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کرونا مریضوں کی تعداد 32 ہزار 910 سے بڑھ کر 59 ہزار 983 تک پہنچ گئی ہے۔ بروقت اقدامات کے سبب کرونا مریضوں کی ریکوری 49 فیصد سے بڑھ کر 49.6 فیصد ہو گئی ہے۔۔ سندھ میں کرونا کیوجہ سے شرح اموات 1.5 فیصد ہے۔ سندھ میں 7 جون تک کل 3 لاکھ 29 ہزار 443 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے جبکہ آئیسولیشن سینٹرز میں 11680 اور آئی سی یوز میں 332 بیڈز دستیاب ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 21 لیبارٹریوں میں روزانہ 11 ہزار 486 ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔۔ کرونا متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کیا جارہا ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment