نیب آپ کو گرفتار نہیں کرنا چاہتا، عدالت کا اکرم درانی کیس پر ریمارکس

  • اسلام آباد ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

سابق وفاقی وزیر اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اکرام درانی نے عدالت کو بتایا کہ میرے وکیل بلوچستان میں ہیں وہ آج پیش نہیں ہو سکتے، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اکرم خان درانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہو چکے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ تحریری طور پر آپ عدالت کو آگاہ کریں، نیب کو آخری وارننگ دیتا ہوں تحریری طور پر عدالت کو آگاہ کریں، نیب آپ کو گرفتار نہیں کرنا چاہتا، اب اس کیس کو سننے کی ضرورت نہیں، عدالت نے کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی۔

سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی جو کہ عبوری ضمانت پر ہیں پر وزارت ہاوَسنگ میں غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے،ان کے خلاف نیب میں 4 کیسز کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment