بانی پاکستان قائد اعظم کے نواسے اسلم جناح کراچی میں انتقال کر گئے

کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے نواسے اسلم جناح کا انتقال ہوگیا، انہیں محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ اسلم جناح کئی روز سے علیل تھے، طبیعت بگڑنے پر خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی عمر 70 برس تھی۔ اسلم جناح نے سوگواروں میں بیوہ اور ایک معذور بیٹی چھوڑی ہے۔
ان کی نماز جنازہ بعد نمازظہر مسجد حبیبہ انڈہ موڑ پر ادا کی گئی جبکہ تدفین شاہ محمد شاہ قبرستان میں ہوگی،مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے اسلم جناح کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment