عدالت نے سابق صدر پر منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی

اسلام آباد : احتساب عدالت نے آصف زرداری پر پارک لین کے بعد منی لانڈرنگ کیس میں بھی فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی ہے، عدالت نے تحریری حکم نامہ عائد جاری کر دیا۔آصف علی زرداری، حسین لوائی اور انور مجید و دیگر پر 7 جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

 

احتساب عدالت کی جانب سے جاری تحریری حکمنامہ کے مطابق کورونا کے باعث جیل میں موجود ملزمان پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےعدالت نے کہا کہ نیب کراچی انور مجید کے لئے اسپتال میں ویڈیو لنک کا انتظام مکمل کرے، رجسٹرار احتساب عدالت کراچی انور مجید کی ویڈیو لنک پر شناخت کی تصدیق کریں گے ۔

 

تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ حسین لوائی ، طحہ رضا اور محمد عمیر پر اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کی جائے گی، جو ملزمان جیل میں نہیں ہیں وہ 7 جولائی کو زاتی حیثیت میں فرد جرم کے لئے پیش ہوں۔۔ پارک لین ریفرنس میں عدالت نے پہلے ہی فرد جرم کے لئے 26 جون کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے، منی لانڈرنگ کیس میں انور مجید کی کراچی سے اسلام آباد عدم منتقلی فرد جرم میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment