بھارت سرچ آپریشن کے نام پرکشمیری نوجوانوں کا قتل عام کررہا ہے، مشال ملک

 

کشمیریوں کے گھر بارودی مواد لگا کر تباہ کیے جا رہے ہیں، اہلیہ یاسین ملک

یاسین ملک سمیت حریت قیادت مسلسل قید اور نظربند ہیں، مشال ملک

کشمیری عوام کورونا وباء میں دوہرے کرفیو اور جبرکاسامنا کر رہے ہیں، مشال ملک

او آئی سی کا کشمیر پر ہنگامی اجلاس خوش آئند ہے، مشال ملک

او آئی سی کو صرف مذمت اور قراردادوں سے آگے بڑھنا ہوگا، مشال ملک

قاتل مودی سرکار کا ہاتھ نہ روکا گیا تو بڑےپیمانے پر کشمیر میں خونریزی ہوگی، مشال ملک

 

 

اسلام آباد : کشمیری حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت سرچ آپریشن کے نام پرکشمیری نوجوانوں کا قتل عام کررہا ہے‘ کشمیریوں کے گھر بارودی مواد لگا کر تباہ کئے جا رہے ہیں، یاسین ملک سمیت حریت قیادت مسلسل قید اور نظربند ہیں۔

پیر کو یہاں جاری بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری عوام کورونا وباء میں دوہرے کرفیو اور جبرکاسامنا کر رہے ہیں۔ او آئی سی کا کشمیر پر ہنگامی اجلاس خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو صرف مذمت اور قراردادوں سے آگے بڑھنا ہوگا۔ مشعال ملک نے کہا کہ قاتل مودی سرکار کا ہاتھ نہ روکا گیا توکشمیر میں بڑے پیمانے پر خونریزی ہوگی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment