ایف بی آر کے تمام فیلڈ دفاتر 29 اور 30 جون کو رات تک کھلے رہیں گے

اسلام آباد ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دفاتر سوموار 29جون دو ہزار بیس کو عوام کی سہولت کے لئے رات نو بجے اور 30 جون منگل کو رات گیارہ بجے تک کھلے رھیں گے تاکہ ٹیکس گزار آسانی سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز جمع کرا سکیں ۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے مزید چیف کمشنرز آئی آر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد برانچز کے ساتھ ملکر اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسی دن ٹیکس کی ادائیگی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ہو جائےتاکہ جون کےحاصل کردہ محاصل میں ان کا شمار ممکن ہو۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment