چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا قائداعظم کے نواسے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے نواسے محمد اسلم جناح کے انتقال پرگہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے محمد اسلم جناح کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی محمد اسلم جناح کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment