پاکستان میں کرونا کے شدید حملے جاری،مزید 105 افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد ۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، مزید 105 افراد وائرس سے موت کےمنہ میں چلے گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک روزمیں 3ہزار946 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ ملک بھرمیں کرونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 85 ہزار34ہوگئی ۔

سندھ میں سب سے زیادہ تعداد 71 ہزار92 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 68 ہزار308،خیبرپختونخواہ 22ہزار633،اسلام آباد 11219،بلوچستان میں تعداد 9587 ہوچکی ہے۔

پنجاب میں 1495اورسندھ میں 1ہزار103 اموات ہوچکیں، ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2013 رہی، جس کے بعد مجموعی طورپر 73 ہزار471 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

یاد رہے لاہور، راولپنڈی، پشاور، اسلام آباد اور ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس سے شدید متاثرہ علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment