امریکی اخبار نے بھارت کی ہسپتالوں کی بدانتظامی کا پردہ فاش کر دیا

ویب ڈیسک ۔ بھارت کی نااہلی امریکی میڈیا میں بھی گونج اٹھا، امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی تعداد 13ہزار سے بڑھ گئی ، غیرملکی سفارتخانوں نے بھی بھارتی اسپتالوں کی بدانتظامی کا پردہ چاک کردیا، بھارت میں لوگ فٹ پاتھوں،اسپتالوں کی راہداریوں اورایمبولینسز میں مرنے لگے۔

سفارتخانے کا کہنا ہے نہ صرف کورونا بلکہ دیگرمریضوں کوبھی اسپتالوں میں داخلہ ملنا ناممکن ہوگیا۔

حاملہ خاتون نیلم کماری اوران کا بچہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی بھارتی طبی عملےکی غفلت اورانتظامیہ کی لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ گئے۔

حاملہ بھارتی خاتون نیلم کماری کو15گھنٹے میں 8اسپتالوں نے داخلہ نہ دیا، نیلم کماری کا شوہراپنی حاملہ بیوی کولے کردربدرپھرتا رہا، 15گھنٹے بعد نیلم کماری اوراس کے ہونے والے بچے نے زندگی کی بازی ہاردی، اخبار کے مطابق بھارت کی معیشت ناک کے بل تیزی سے گر رہی ہے۔

بھارت کے ہسپتالوں کا معیار اقوام متحدہ کے  ادارہ صحت کے طے شدہ معیاروں کے منافی سمجھا جاتا ہے۔ اس وقت بھارت عوامی صحت پر سب سے کم خرچ کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ دوسری طرف عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق ایک ہزار افراد پر ایک ڈاکٹر ہونا چاہیے لیکن بھارت اس تناسب کو حاصل کرنے میں بہت پیچھے ہے۔ دس برسوں میں کمی کی اس شرح میں تین گنا تک اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment