راولپنڈی سپیشل برانچ کی اہم کاروائی، انجیکشن بلیک میں فروخت کرنے والا گرفتار

راولپنڈی۔ سپیشل برانچ راولپنڈی نے Actemra انجکشن کی بلیک فروخت کرنے والے گروہ کا اہم رکن گرفتار کر لیا۔

 

مبینہ گروہ جو کہ پورے پاکستان میں پھیلا ہوا ہے عوامی شکایتوں کے بعد ٹیکنیکل آلات کی مدد سے ٹریس کیا گیا، یہ گروہ Actemraانجکشن بلیک مارکیٹ میں حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمت سے چھ سے آٹھ گنا زیادہ داموں پر بیچ رہا تھا

ضرورت مند اور کورونا کے موت کے قریب مریضوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک انجیکشن ایک لاکھ بیس ہزار میں بلیک مارکیٹ میں بیچ رہا تھا۔

 

مبینہ گروہ راولپنڈی پشاور اور کراچی میں پھیلا ہوا ہے، آج سپیشل برانچ راولپنڈی کی نشاندہی پر راولپنڈی پولیس اور محکمہ صحت نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پر اس گروہ کو پکڑ لیا۔

مقدمہ درج کرنے کے بعد راولپنڈی پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہیں ۔

Leave a Comment