تلہ گنگ روڈ دھرابی پل پر کار اور ٹرک میں تصادم، دو افراد جاں بحق

تلہ گنگ۔ تفصیلات کے مطابق چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کے قریب دھرابی پل پر ٹرک اور کار کے درمیان تصادم ہوا ہے، تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تصادم سے کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

تلہ گنگ شاہراہ پر حادثات معمول بن چکا ہے، جس میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے، اہل علاقہ انتظامیہ سے اس شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا مطالبہ ایک لمبے عرصے سے کرتے آ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment