تیل بحران، عدالت نے وزارت توانائی کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی پر حکومتی کارروائی کے خلاف درخواست پر وزارت توانائی کو نوٹس جاری کر کے 25 جون تک جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ مطمئن کریں کہ ایگزیکٹو کے اختیارات میں کیوں مداخلت کریں؟عدالت نے ایف آئی اے کوکارروائی سے روکنے کےلیے آئل کمپنی کی استدعا مسترد کردی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نوٹس جاری کئے۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پر انکوائری ایکٹ کے تحت کمیشن قائم نہیں کیا، چیف جسٹس نے کہا کہ ضروری نہیں کہ حکومت تحقیقات کے لیے انکوائری ایکٹ کے تحت کمیشن کی قائم کرے، حکومت کی کچھ ذمہ داریاں ہیں اور وہ عوام کو جوابدہ ہے۔ فیول سپلائی میں خلل ہے تو ایگزیکٹو کو انکوائری کا اختیار ہے۔

عدالت نے وزارت توانائی، اوگرا، فیول کرائسز کمیٹی اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے 25 جون تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment