سینتھیا ڈی رچی نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے رجوع

اسلام آباد ۔ سینتھیا رچی نے پیپلز پارٹی رہنما رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے  سے رجوع کر لیا ہے۔

سینتھیا ڈی رچی نے اندراج مقدمہ کے لیے جسٹس آف پیس کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے، انہوں نے درخواست اپنے وکیل عمران فیروز ملک کے ذریعے دائر کی۔

عمران فیروز ملک وکیل سینتھیا ڈی رچی نے کہا ہے کہ عدالت نے رحمان ملک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

دوسری طرف سینیٹر رحمان ملک نے سنتیھا رچی کو بے بنیاد، من گھڑت و بیہودہ الزامات لگانے پر پانج ارب روپے ہرجانے کا تیسرا نوٹس بھجوادیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment