جمہوری وطن پارٹی سے اپوزیشن نے رابطے تیز کر دئیے

اسلام آباد ۔ جمہوری وطن پارٹی کے حکومت سے علیحدگی کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی سے رابطے تیز کردئیے ہیں

ذرائع کے مطابق سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے شاہ زین بگٹی سے رابطہ کیا، مولانا عبدالغفور حیدری نے شاہ زین بگٹی کی خیریت دریافت کی،دونوں رہنمائوں کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی، دونوں رہنمائوں کے درمیان جلد ملاقات پر اتفاق ہوا۔

شاہ زین بگٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے، حکومت کو ایک ہفتہ کا الٹی میٹم دے دیا ہے، اگر حکومت نے ایک ہفتہ میں مطالبات تسلیم نا کئیے تو اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment