نیب ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس میں 3 انویسٹی گیشنز اور 5 انکوائریوں کی منظوری

اسلام آباد ۔ نیب ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس میں 3 انویسٹی گیشنز اور 5 انکوائریوں کی منظوری دے دی گئی ، انکوائری کیلئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت ،گروہ اور فرد سے نہیں،کسی دباﺅ ،دھمکی اور پراپیگنڈہ کی پرواہ کئے بغیرکام کررہا ہے۔

چئیرمین نیب کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوا، نیب ایگزیکٹوبورڈ نے3انویسٹی گیشنزکی منظوری دیدی جن میں سابق سیشن جج خضرحیات و دیگر ، سابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی شیرعلی گورچانی و دیگر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی احمد خان بلوچ کے کے خلاف تحقیقات شامل ہیں۔

بورڈ نے 5 انکوائریاں شروع کرنے کی بھی منظوری دی جن میں رکن قومی اسمبلی احسن الحق باجوہ ،سابق رکن پنجاب اسملبی محمد نعیم انور، ، سابق مینجنگ ڈائریکٹر پیپکو طاہربشارت چیمہ ، سابق رکن پنجاب اسمبلی غزالہ شاہین ،سابق رکن صوبائی اسمبلی غلام مرتضی ، سابق تحصیل ناظم ہارون آبادمحمد یٰسین اور دیگر شامل ہیں ، بورڈ نے معاملے کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری دی جس میں نیب ، ایس ای سی پی،ایف بی آر،ایف آئی اے اوراسٹیٹ بنک کے نمائندہ شامل ہونگے ، جے آئی ٹی 90 روز میں رپورٹ مکمل کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment