کورونا کے پیش نظر پنجاب میں شہروں سے دور مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ

لاہور:حکومت نے کورونا کے پیش نظر شہروں سے دور مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے چند روز میں ایس او پیز واضح کئے جائیں گے۔

تفصیل کے مطابق صوبہ پنجاب کے بڑے شہروں کے اندر عیدالاضحیٰ پر مویشی منڈی نہیں لگے گی۔ صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا ہے۔

شہری قربانی کے جانور کیسے خریدیں گے؟ اس سلسلے میں سفارشات پر کام جاری ہے۔ قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت ممکن بنانے کے لیے آئندہ چند روز میں ایس او پیز واضح کیے جائیں گے۔

شہروں میں مویشی منڈیوں پر پابندی کا فیصلہ شہریوں کے وسیع مفاد میں کیا گیا ہے۔ شہر کے باہری حدود کے قریب کم آبادی والے علاقوں میں منڈیوں کے قیام کی تجویز زیر غور ہے، سماجی فاصلے پر عمل درآمد کرکے ہی کورونا وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق جن جگہوں میں مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی، اس حوالے سے آئندہ چند روز میں ایس اوپیز واضح کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment