سابق ڈی آئی جی میر افضل نگران وزیر اعلٰی گلگت بلتستان مقرر

اسلام آباد ۔ سابق ڈی آئی جی میر افضل نگران وزیر اعلٰی گلگت بلتستان مقرر کر دئے گئے ہیں، ان کا تعلق استور بونجی سے ہے۔
نگران وزیر اعلٰی میر افضل کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان میر افضل کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے ۔
گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کامیابی کے ساتھ اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کر لی، 24 جون کو گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل اور حکومت کی مدت ختم ہو جائے گی، جس کے بعد آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے نگراں حکومت قائم ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment