محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا

اسلام آباد ۔ محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے  انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گی ہے۔
ماوا کی تمام کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہو گئی ہے،ماوا الیکشن بورڈ نے منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ماوا چئیرمین کے لیے رحمت خان محسود، ایڈیشنل آئی جی (ریٹائرڈ) کو منتخب کر لیا گیا۔
معروف سماجی کارکن حاجی جہانزیب برکی وائس چئیرمین، ڈاکٹر نور زمان جنرل سیکرٹری، رضاء اللہ فائنانس سیکریٹری، توکل خان جوائنٹ سیکرٹری، مفتی نور ولی شاہ ماوا کے پریس سیکرٹری جبکہ شیر احمد کوآرڈینیشن سیکرٹری منتخب کر لئے گئے۔ماوا کے انتخابات کرنل(ر) یعقوب محسود کی سربراہی میں الیکشن بورڈ نے کروائے۔

Leave a Comment