پنجاب میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تدفین کی ایس او پیز میں نرمی

لاہور ۔ حکومتِ پنجاب نے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے طے کردہ ایس او پیز میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِصدارت ہونے والے انسدادِ کورونا کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تدفین کے ایس او پیز پر نظرِثانی کی منظوری دی گئی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا سے جاں بحق افراد کی تدفین کی ایس او پیز میں نرمی کے تحت ورثاء غسل، جنازے اور تدفین میں شامل ہو سکیں گے ۔نئی ترمیم کے بعد ورثاء میت کا منہ بھی دیکھ سکیں گے، البتہ میت کو چھونے یا چومنے کی اجازت نہیں ہو گی، تابوت کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے تاہم میت کو پلاسٹک میں لپیٹا جائے گا۔

اجلاس میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے ایکٹمرا انجکشن اور دیگر ضروری ادویات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ عید الاضحیٰ پر شہری حدود میں بکرا منڈیاں نہیں لگیں گی، لاہور کے بعض علاقوں کو سیل کرنے کے لیے حتمی پلان بھی پیش کیا جائے۔وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹوں کی استعداد 12 ہزار ہو گئی ہے حالانکہ 3 روز میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment