سابق وزیراعظم رینٹل پاور ریفرنس میں بری

اسلام آباد ۔ احتساب عدالت اسلام آباد نےسابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف کو ساہووال رینٹل پاور ریفرنس میں بری کر دیا۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جج محمد بشیر قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا اس لیے ریفرنس نہیں بنتا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بری کر دیا، عدالت نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو بھی بری کر دیا۔عدالت نے بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو ریفرنس سے بری کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment