گوجرانوالہ میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کیے جانے کا انکشاف

گوجرانوالہ ۔ اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ کی سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں خفیہ کیمرے سے خواتین کے چینجنگ روم کی ویڈیوز بناکر بلیک میل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ میں واقع شاپنگ سینٹر کے مالک عمر نے چینجنگ روم میں خفیہ کیمرہ لگا رکھا تھا اور ملزم نے ایک خاتون کی ویڈیو ریکارڈ کرکے اس سے بلیک میل بھی کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے وصول کیے اور مزید رقم مانگنے پر خاتون نے گھر والوں کو بتایا تو معاملہ پولیس کے پاس پہنچا۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے دکان سے کیمرے اور ریکارڈ قبضہ میں لیکر ملزم کو والد سمیت گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ 8 فروری 2018 کو صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں واقع ملبوسات کے ایک مشہور برانڈ کے اسٹور میں خواتین کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف ہوا تھا جس کا مقدمہ اسٹور مالک اور منیجر سمیت چار افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ پولیس نے گزشتہ روز ایک نوجوان کی شکایت پر پیپلز کالونی میں واقع ملبوسات کے اسٹور پر چھاپہ مارا تھا اور خواتین کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرے لگانے کے الزام میں 2 ملازمین کو حراست میں لے لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment