سینتھیا رچی کیس میں عدالت کے وفاقی حکومت سمیت وزارت داخلہ، ایف آئی اے، ایس ای سی پی کو نوٹس جاری

اسلام آباد ۔ امریکی شہری سینتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست پر سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سمیت وزارت داخلہ، ایف آئی اے، ایس ای سی پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت تین جولائی تک ملتوی کر دی۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکی شہری سینتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کی۔

 

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہویےکہا کہ سینتھیا رچی کے ویزہ کی مدت ختم ہو چکی ہے، جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کو کیسے معلوم کہ ویزے کی معیاد ختم ہو چکی ہے؟وکیل نے عدالت کو اگاہ کیا کہ سینتھیا رچی نے اپنے ٹویٹس میں خود اعتراف کیا کہ ویزہ ختم ہو چکا، ساتھ ہی انہوں نے ایف آئی اے کو بتایا کہ وہ موٹروے کے ساتھ بزنس کر رہی ہیں۔

 

عدالت نے وفاقی حکومت سمیت وزارت داخلہ، ایف آئی اے، ایس ای سی پی کو نوٹس جاری کرتے ہویے سماعت تین جولایی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment