حساس ادارے کی بڑی کارروائی، وفاقی پولیس کے اہلکاروں کو شہید کرنے والے ملزمان گرفتار

اسلام آباد ۔ وفاقی پولیس نے پولیس افسر اور اہلکار کو فائرنگ کرکے شہید کرنے والے دو ملزمان کی تفصیلات جاری کردیں

اطلاعات کے مطابق راولپنڈی پولیس اور سول حساس ادارے کی ٹیکسلا میں مشترکہ کاروائی میں عمل میں آئی ہے، جس کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔

پکڑے جانے والے دونوں ملزمان گزشتہ سال آئی جے پی روڈ ترنول ناکہ پر دوپولیس افسران محسن ظفر اور سجاد احمد کو شہید کرنے سمیت جڑواں شہروں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ 

ملزمان کے قبضہ سے پانچ ہینڈ گرنیڈ دو پسٹل اور بڑی مقدار میں ایمونیشن برآمد کرلیا۔

ملزمان میں سجاد عرف چوچو اور نور محمد عرف نورمے شامل ہیں اور دونوں ملزمان افغانستان کے شہری ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment