امریکا میں کورونا کے ریکارڈ 45 ہزار نئے کیسز

ویب ڈیسک ۔ رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز جمعے کو امریکا میں کرونا وائرس کے 45242 نئے متاثرین کا انکشاف ہوا۔ یہ اس وبا کے نمودار ہونے کے بعد ایک دن کے اندر ریکارڈ کی جانے والی متاثرین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس طرح امریکا میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسوں کی مجموعی تعداد کم از کم 24.8 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

متاثرین کی یہ ریکارڈ تعداد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ امریکا کی متعدد ریاستوں میں گوشہ نشینی سے متعلق پابندیوں اور قیود میں نرمی کر دی گئی ہے۔

ریاست فلوریڈا میں ایک دن کے اندر متاثرین کی سب سے بڑی تعداد (9 ہزار کیس) سامنے آنے کے بعد نئے احتیاطی اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ امریکا میں اب تک کورونا وائرس کے سبب مرنے والوں کی مجموعی تعداد تقریبا 1.25 لاکھ ہے۔ یہ دنیا کے کسی بھی ملک میں کرونا سے اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment