سمارٹ لاک ڈاؤن میں ہی یورپ کا مستقبل ہے:بلوم برگ

ویب ڈیسک ۔ معروف امریکی خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے سمارٹ لاک ڈاون میں ہی یورپ کا مستقبل ہے۔ بلوم برگ نے سمارٹ لاک ڈاون سے متعلق خصوصی آرٹیکل میں بتایا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاون کے طریقہ کار معمول کی زندگی کی طرف واپسی کی واحد امید ہے ۔ ویکسین کی تیاری تک معمولات زندگی بحال کرنے کے لئے سمارٹ لاک ڈاون کا سہارا لینا پڑے گا۔

بلوم برگ کا مزید کہنا ہے کہ کا سمارٹ لاک ڈاون سے متعلق خصوصی آرٹیکل میں کہا گیا کہ جرمنی اٹلی اور پرتگال سمارٹ لاک ڈاون کے ذریعے کورونا کی نئی لہر کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ یورپی ممالک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے نئے تجربات کررہے ہیں ۔ سمارٹ لاک ڈاون کے ذریعے منتخب علاقوں میں شٹ ڈاون کیا جاتا ہے۔سمارٹ لاک ڈاون کے ذریعے پورے ملک کو بند کرنے سے بچایا جا سکتا ہے۔ لاک ڈاون سے پورا ملک بند ہو جاتا ہے ۔ سمارٹ لاک ڈاون کے طریقہ کار معمول کی زندگی کی طرف واپسی کی واحد امید ہے ۔ ویکسین کی تیاری تک معمولات زندگی بحال کرنے کے لئے سمارٹ لاک ڈاون کا سہارا لینا پڑے گا ۔ سمارٹ لاک ڈاون کے ذریعے وبا کے پھیلاو کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ سمارٹ لاک ڈاون میں سخت اقدامات کئے جا سکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Comment