ایک اور اتحادی نے وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد ۔ حکومت کی ناراض اتحادی جماعت جمہوری وطن پارٹی کا بھی عشائیہ میں شرکت نا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کا پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا ہے۔

 

شاہ زین بگٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھے ہے لیکن حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدہ نظر نہیں آرہی، بجٹ میں بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا ہے، حکومت کو جو وقت دیا ہے وہ ختم ہونے کو ہے۔

 

یاد رہے اس سے پہلے وفاقی حکومت کے 2 بڑے اتحادی مسلم لیگ (ق) اور بی این پی بھی وزیر اعظم عمران خان کے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Comment