سٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ، وزیر داخلہ

کراچی ۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا یے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جیسے ہی پہلے دہشتگرد نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی اسے ماردیا گیا، اس کےبعد اسکے ساتھی بھی اندر گھس آئے اور فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ حملے میں ملوث چاروں دہشتگرد ماردیے گئےہیں،حملے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چار اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا،رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے عمارت کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

یاد رہے آج علی الصبح کلعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے چار دہشت گردوں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ کیا، حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز جے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔اس حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment