افغانستان کار بم دھماکے میں 23 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبے ہلمند میں کار بم دھماکے اور راکٹ حملے میں 23 افراد کے جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشتگردی کا یہ واقعہ صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین کے بازار میں ہوا ہے، بازار میں لگے میلے میں

موجود لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اس دہشت گردی کے واقعہ کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment