ملک بھر میں کوروناوائرس کے شدید حملے جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار 304 ہو گئی

کورونا وائرس کے حملے جاری، ایک دن میں  118 اموات ہونے سے ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد  4 ہزار 304 ہو گئی۔

 

ملک بھر میں 20 ہزار 930 کوروناوائرس ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 2 ہزار 846 افراد  کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 20 ہزار 930  ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 846 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، سندھ میں سب سے زیادہ کورنا کیسز کی تعداد 81 ہزار 985 تک پہنچ گئی، پنجاب میں 75 ہزار 501 ، خیبرپختونخواہ 26 ہزار 115، اسلام آباد 12 ہزار 775، بلوچستان 10 ہزار 426، گلگت بلتستان ایک ہزار 470 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 65 مریض زیر علاج ہیں، ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 ہو گئی۔

 

کورنا وائرس اب تک ملک بھر میں 4 ہزار 304 افراد کی زندگیاں لے چکا ہے، پنجاب میں سب سے زیادہ جاں بحق افراد کی تعداد 1727 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں ایک ہزار 343، خیبرپختونخواہ 935،اسلام آباد 128، بلوچستان 119، آزاد کشمیر 28 اور گلگت بلتستان میں 24  اموات ہیں۔

 

این سی او سی کے مطابق اب تک 98 ہزار سے کورنا کا شکار افراد صحت یاب ہو چکے، جبکہ ایکٹو کیسز ایک لاکھ 6 ہزار 530 ہے۔

 

یاد رہے پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ یہ زیادہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں چین، فرانس، سعودی عرب، ترکی اور جرمنی سے بھی آگے نکل کر 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment