یورپین یونین نے پی آئی اے کو 3 جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی

حکومت پاکستان کی کاوشوں سے یورپی یونین نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو 3 جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی۔پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپ میں لینڈ اور اوور فلائینگ کی تا حکم ثانی اجازت مل گئی۔

 

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ، پاکستان کے سفیر اور پی آئی اے انتظامیہ مسلسل یورپین حکام سے رابطے میں ہیں۔

 

پی آئی اے کی اسلام آباد تا لندن اور واپسی کی پروازیں پی کے 785 اور 786 معمول کے مطابق آپریٹ کریں گی، جبکہ دیگر پروازیں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

 

اس قبل یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپین ممالک کیلئے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو 6 ماہ کیلئے معطل کیا گیا تھا، معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020 رات 12 بجے یو ٹی سی ٹائم کے مطابق شروع ہونا تھا جس کے تحت پی آئی اے کی یورپ کی تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ کی گئی تھی۔

 

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وزارت ہوابازی نے 262 مشکوک پائلٹس کی فہرست جاری کی تھی، اس حوالے سے وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ 148مشکوک لائسنس کی لسٹ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کو بھجوادی گئی اور انہیں ہوابازی سے روک دیا گیا ہے،دیگر مشکوک لائسنس والے پائلٹس 100 سےزائد ہیں، ان کی تفصیلات بھی سول ایوی ایشن ویب سائٹ پر بھیج دی ہی

متعلقہ خبریں

Leave a Comment