آئیر پورٹس پر مسافروں کا پروٹوکول ختم، نیا ہدایت نامہ جاری

آئیر پورٹس پر سول ایوی ایشن نے پروٹوکول کو ختم کردیا، کرونا وائرس کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں، چارٹرڈ اور پرائیویٹ طیاروں مسافروں اور عملے کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہدایت نامہ یکم جولائی سے 31 اگست تک کارآمد ہوگا آئیر پورٹ پر مسافروں کو پروٹوکول نہ دیا جائے گا مسافر اور عملے کے علاوہ کسی شخص کو پارکنگ سے آگے نہ جانے دیا جائے آئیر پورٹ منیجر سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے، اے ایس ایف مسافر کے علاوہ کسی کو پارکنگ سے آگے نہ جانے دیا جائے۔

 

ہدایت نامہ میں مزید کہا گیا کہ بورڈنگ سے قبل جہاز کو جراشیم کش سپرے کیا جائےجہاز میں کرونا سے بچاو کیلئے ماسک، گلیوز اور حفاظتی سوٹ لازمی موجود ہوں، بورڈنگ سے قبل مسافروں کا ہیلتھ فارم فل کرنا آئیر لائن کی ذمہ داری ہے مسافر کا معائنہ کرنا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہوگئی جسمانی درجہ حرارت اور طبعیت کی خرابی کے باعث محکمہ صحت کا عملہ سفر کی اجازت دینے نہ دینے کا پاپند ہوگا۔

 

سول ایوی ایشن نے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل ایمرجنسی کے لئے جہاز میں ایک صف خالی رکھنی ہوگی ایک سیٹ کے وقفے سے مسافروں کو بیٹھایا جائے مسافروں کے سامان کو جراشیم کش سپرے کیا جائے دوران پرواز ماسک پہننا لازم، طبعیت کی خرابی پر عملہ کو اطلاع دی جائےمسافروں میں کرونا علامات کی صورت میں مکمل چیک اپ اور قرنطینہ کیا جائے گاجہاز میں میڈیکل ایمرجنسی میں کھانے دیا جائے ورنہ کھانے پر مکمل پاپندی ہے دوران پروازمسافرون کو30 منٹ بعد سیٹائرز فراہم کیا،

متعلقہ خبریں

Leave a Comment