بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیز فائرنگ سے نوجوان شہید ہوگیا، بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے بھارتی مورچوں کوخاموش کرا دیا۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے تلواری گاؤں کا نوجوان شہید ہو گیا۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی مورچوں کو خاموش کرا دیا۔

رواں سال 1546 بار ایل اوسی پر جنگ بندی معاہدےکی خلاف وزری کی گئی، شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 14 افراد شہید جبکہ 114 زخمی ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment