ایل او سی پر اشتعال انگیزی؛ بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا،بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیا کو وزارت خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے بھارت کی طرف سے 29اور30جون کو ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی گئیں،بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور پانچ زخمی ہوگئے،بھارتی قابض فوج کی کیانی اور جورا سیکٹر میں بلا اشتعال شہری آبادی پر فائرنگ سے تلواڑی گاؤں کا 16سالہ محمد توحید شہید ہوگیا، فلکاں کے رہائشی دو سالہ آزاد احمد، چھ سالہ انیسہ وقاص، 28سالہ سراج دین، 16سالہ سرمد اکرم اور 42سالہ عبدالقیوم شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا ہے بھارتی قابض افواج مسلسل لاین آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر شھری آبادی کو نشانہ بنارہی ہیں،بھارتی افواج کی طرف سے توپخانہ اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے،جبکہ سال رواں میں بھارت 1546مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرچکا ہے،سال رواں میں بھارتی فائرنگ سے 14شہری شہید اور 114زخمی ہوئے ہیں،

متعلقہ خبریں

Leave a Comment