پاکستان میں پب جی گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل گیم پب جی پر پابندی عائد کر دی، پی ٹی اے ذرائع کے مطابق پب جی سے نوجوانوں میں خود کشی کا رجحان سامنے آ رہا تھا، بڑی تعداد میں شہریوں کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد پابندی کا عارضی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پب جی گیم کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، انکا کہنا ہے کہ کتنی پابندی لگانی ہے یا مکمل پابندی عائد نہیں کر رہے حتمی فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا

قبل ازیں پنجاب پولیس نے لاہور کے 3نوجوانوں کی خودکشی کے بعد ایف آئی اے اور پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی سے مطالبہ کیا تھا کہ آن لائن ویڈیو گیم پب جی کی آئی پیز کو پاکستان میں بلاک کیا جائے تاکہ بچے گیم نہ کھیل سکیں۔

یاد رہے کہ پب جی گیم کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر لاہور میں 2 بچوں نےخودکشی کی تھی جس پر دونوں بچوں کے ورثا نے گیم کی بندش کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

آئی جی پولیس نے بھی پی ٹی اے کو پب جی گیم بندکرنےکےحوالےسے خط ارسال کیا تھا۔

یاد رہے کہ آن لائن گیم پب جی کی وجہ سے اب تک دنیا بھر کے کئی نوجوان اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرچکے ہیں، اس گیم میں دو ٹیمیں بنائی جاتی ہیں اور دونوں کھلاڑیوں ہتھیاروں کی مدد سے ایک دوسرے کو قتل کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Comment