پاکستان میں جلد وینٹیلیٹرز کی کمی پوری ہو جائے گی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تین چار جگہوں پر وینٹیلیٹرز بن رہے ہیں اور بہت جلدی پاکستان میں 90 سے 60 دنوں میں وینٹیلیٹرز کی کمی پوری ہوجائے گی۔

 

فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ ہری پور میں وینٹیلیٹر کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک میں ہی وینٹیلیٹر بنانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا، تمام وینٹیلیٹرز کچھ دن تک این ڈی ایم اے کو دیئے جائینگے۔

 

انکا کہنا تھا کہ وینٹیلیٹر کو استعمال کرنے کے لیئے 300 لوگوں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو ملک بھر کی مختلف اسپتالوں میں جا کر اسپتال کے عملے کو وینٹیلیٹر کی ٹریننگ دے گی۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ کوروناوائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد پاکستان میں ہینڈ سینیٹایزر اور ماسک کی قلت پیدا ہو گئی تھی لیکن اب اللہ کے فضل سے ھم نے ان اشیاء کی ایکسپورٹ شروع کر دی ہے اور اب تک پاکستان نے میڈیکل کی اشیاء سے 100 ملین روپے کی ایکسپورٹ کی ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment