میونسپل آفیسر سیدہ شفق ہاشمی کا اسلام آباد مرغزار چڑیا گھر کا اچانک دورہ، ناقص انتظامات پر اظہارِ برہمی

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کی حالت زار کا معاملہ پر ڈی جی آئی سی ٹی، میونسپل آفیسر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی نے چڑیا گھر کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نےچڑیا گھر انتظامیہ کی بریفنگ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور بے زبان جانوروں کے پنجروں کی فوری مرمت کی ہدایت کردی۔

چیف آفیسر سیدہ شفق ہاشمی نے ڈائریکٹر چڑیا گھر سمیت دیگر عملے کو بھی چڑیا گھر طلب کرلیا، دورے کے موقع پر ڈائریکٹر چڑیا گھر نے جانوروں کی خوراک اور پنجروں کی صفائی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ چیف آفیسر نے چڑیا گھر میں ناقص انتظامات پر اظہارِ برہمی کیا۔

 

چیف آفیسر سید اشفاق ہاشمی نے چڑیا گھر میں جانوروں کے پنجروں کی جلد مرمت کی ہدایت کردی،ان کا مزید کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ بے جانوروں کی صحت اور پنجروں کی حالت کو فوری طور پر پر درست کیا جائے،بے زبان جانوروں کے ساتھ کسی صورت نا انصافی ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment