ڈرامے پر تنقید کرنے سے بشریٰ انصاری آپے سے باہر ہو گئیں

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے تحریر کردہ ایک ڈرامے پر ہونے والی تنقید پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 

اماں ٹی وی اور میں’ نامی آن لائن شو میں ڈراما سیریل ‘ زیبائش’ کے ریویو میں بشریٰ انصاری کے ڈرامے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

مومن علی منشی اور ان کی والدہ لبنیٰ فریاد کی جانب سے مختلف ڈراموں کے ریویوز میں اداکاروں کے کام کی ستائش یا تنقید کی جاتی ہے۔

 

حال ہی میں اس آن لائن شو میں ڈرامہ زیبائش میں زارا نور عباس اور اسما عباس کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم بشریٰ انصاری نے اس تنقید پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر سخت کمنٹس پوسٹ کیا، جسے بعد ازاں ڈیلیٹ کردیا گیا۔

 

اپنے کمنٹ میں اداکارہ نے لکھا ‘ہمارے ڈراموں کے لیے کیسا برا وقت آگیا ہے،چھوٹی سوچ کے افراد فنکاروں کی سخت محنت اور تخلیقی کام کے بارے میں فضول باتیں کرنے لگے ہیں، اس شعبے کے لیے ان کا معیار کیا ؟ میں سمجھ نہیں سکی، آخر لوگ ایسے پینڈو انداز کے شو کیوں دیکھتے ہیں، لوگوں کی عزت اچھالنا گناہ ہے۔

 

سوشل میڈیاپرجاری لڑائی میں صارفین بھی کودپڑے اور بشریٰ انصاری کو کھری کھری سنادیں، ایسا گرم ہوا کہ”آئی سٹینڈوداماں”کاہیش ٹیگ ٹرینڈکرنےلگا،جس پربشریٰ انصاری نےاپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی اورنئی پوسٹ میں اماں کی تعریف کردی۔۔مگرصارفین کاغصہ ٹھنڈانہ ہوسکا۔

Leave a Comment