روز ویلٹ ہوٹل کو از سر نو تعمیر کیا جائے گا۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کو از سر نو تعمیر کیا جائے گا۔

اجلاس میں کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی ٹاسک فورس کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، روز ویلٹ ہوٹل کو نجی پارٹی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے ذریعے چلایا جائے گا۔

اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہیں کی جائے گی، روز ویلٹ ہوٹل کو جوائنٹ وینچر پر چلانے کے لیے فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

نجکاری کمیشن کو روز ویلٹ ہوٹل کا فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment