برازیل میں حاسد کتوں نے دو نوزائیدہ بچیوں کو مار ڈالا

برازیل کی شمال مشرقی ریاست ، باہیا میں گذشتہ منگل کو  26 دن کی نوزائیدہ جڑواں بہنوں کو دو گھریلو پالتو کتوں نے اس وقت زدوکوب کیا جب ان کی والدہ پڑوسی سے بات کرنے گئی ہوئیں تھیں۔

 

ڈیلی میل اخبار کے مطابق لیبراڈور اور امریکی فاکساؤنڈ کراس کے دو کتوں نے برازیل کے شمال مشرقی ریاست کےشہر باہیا میں دو نوزائیدہ جڑواں بہنوں این اور انیل کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب انکی 29 سالہ والدہ ایلین نوائس اپنے پڑوسی سے کوئی ضروری بات کرنے گئی تھی، ایلین نوائس کا کہنا تھا کہ بچیوں کی چیخیں سن کر انہیں بچانے کے لیے میں دوڑی مگر اس وقت تک بیت دیر ہو چکی تھی

 

حادثے کے بعد قریب ہی رہنے والی نرس نے جڑواں بچیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی لیکن ایک بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسی وقت دم توڑ گئی جبکہ دوسری بچی نے ہسپتال ماریہ پیڈریرا باربوسا میونسپل اسپتال میں دم توڑا۔

 

خیال کیا جاتا ہے کہ کتے بچیوں کی پیدائش کے بعد سے زیادہ توجہ نہ ملنے پر حسد کر گیا تھا، جس کی وجہ سے اس نے بچیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 

مرنے ہونے والی بچیوں کی والدہ نے بتایا کہ انکو نو سال کی کوششوں کے بعد اولاد جیسی نعمت ملی تھی۔

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment