مون سون کی متوقع بارشوں کے پیش نظر فلڈ ریلیف سیل کا قیام

اسلام آباد : ایم سی آئی نے مون سون کی متوقع بارشوں کے پیش نظر اپنے ضروری انتظامات کے حوالے سے چیف آفیسر ایم سی آئی کی سربراہی میں میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس میں ایم سی آئی کے تمام متعلقہ ڈائیریکٹر نے شرکت کی۔

متعلقہ ڈائیریکٹریٹ کی طرف بتایا گیا کہ اسلام آباد میں تمام بڑے چھوٹے نالوں کی صفائی کر دی گئی ہے۔ اور قسم کی رکاوٹیں گرے ہوئے درخت گرنیج کچرہ اور گرین ویسٹ وغیرہ کو نالوں سے نکال لیا گیا ہے۔ چیف آفیسر نے ہدایت جاری کی تمام نالوں کو دوبارہ سروے کر کے اگر کوئی باقی ماندہ جگہ رہ گئی ہے اس کو بھی حل کیا جائے۔

ڈائیریکٹریٹ آف ایمبرجنسی اور ڈیزارسمنٹ اس کو مانیٹر کرے گا۔ اور ہیلپ لائن 16 اور لینڈ لائن نمبر قائم کر دی گئی ہے۔ جس پر اسلام آباد کے شہری ایمبرجنسی کی صورت میں کال کر سکتے ہیں۔

چیف آفیسر ایم سی آئی نے ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ تمام مشینری اور خاص کر ڈیواٹرنگ پمپ ہر لحاظ سے چالو حالت میں ہونے چاہئے۔ اور تمام ڈائیریکٹریٹ اپنا اپنا فوکل پرسن مقرر کریں گے جو کس بھی ہنگامی حالت میں سٹاف اور مشینری کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔

کچی آبادیوں کے حوالے سے پہلے ہی سی ڈی اے پلانگ ونگ اور انفرسمنٹ ڈائیریکٹریٹ تحریری طور پر مطلع کر دیا گیا ہے کہ جو گھر نالوں کے اندر یا کناروں پر واقع ہیں اور جن فلڈ کی صورت میں خطرہ ہو سکتا ہے فوری طور ہٹایا جائے۔

جیسا کہ اس دفعہ معمول سے زیادہ بارشوں کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اور طغیانی کی صورت میں اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ معلومات شئیر کی جائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment