مالائیشیا نے بھی مشتبہ لائسنسز کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں

پاکستانی پائلٹس کی مشتبہ لائسنس کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد مالائیشین سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی مشتبہ لائسنسز کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لیں۔

ملائیشین سی اے اے کی جانب سے مقامی گیارہ اداروں میں تعینات پاکستان پائلٹس کے مکمل  تفصیلات  طلب کی گئی۔

 

طلب کردہ تفصیلات میں پائلٹ کا نام، پاسپورٹ نمبرپاکستانی لائسنس نمبر ، ملائشین سی اے اے کا جاری کرہ اجازت نامہ اگر کوئی ہو وہ بھی طلب کیا ہے، پاکستانی سی اے اے کے جاری لائسنسز کے تحت ملائشین لائسنسز پر منتقلی کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

 

ملائشین سول ایوی ایشن کے فلائٹ آپریشن ڈویژن نے بذریعہ ای میل آج خط ارسال کیا ہے جس میں پاکستانی سول ایوی ایشن کو کل تک درکار تفصیلات کی فراہمی کا کہا گیا ہے۔

 

پاکستانی سی اے اے کی جانب سے لائنسنس کی تصدیق ہونے تک مقامی اداروں میں پاکستانی پائلٹس کو کام سے معطل کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں، پاکستانی سی اے اے کی جانب سے تصدیق کیے جانے کے بعد ان پائلٹس کو فلائنگ کے لئے بحال کیا جائے گا۔

پاکستانی سی اے اے کی جانب سے تصدیق نہ کئے جانے پر پاکستانی پائلٹس کو جاری کردہ ملائیشین لائسنسز منسوخ کر نے کے علاوہ کو ئی آپشن نہیں ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment