بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری، بڑی تعداد میں افسران کے تقرریاں و تبادلے

ملک میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں ، بڑی تعداد میں افسران کے تقرریاں و تبادلے کر دیے۔

 

ملک بھر میں 65 افسران کے تبادلے کر دیے ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز،ریجنل الیکشن کمشنرز، الیکشن آفیسرز کے تبادلے کیے گئے ،چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 

الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کے 4 افسران، صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب کے 17،سندھ کے 14 اور خیبرپختونخواہ کے 18 افسران کے تبادلے کیے گئے،صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کے 12 افسران کے بھی تبادلے کر دیے گئے،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں والے اضلاع کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو 6 جولائی سے پہلے چارج سنبھالے کا حکم بھی دے دیا

متعلقہ خبریں

Leave a Comment